’دینی مدرسے میں ریپ کرنے کے بعد میرے بیٹے کے سر پر قرآن رکھ کر قسم لی گئی کہ والدین کو کچھ نہیں بتانا‘

بنگلہ دیش کے دینی مدارس میں بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات پر متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کی تکلیف سامنے آئی ہے۔ ایک والد خیر البشار نے اپنے بیٹے پر گزرنے والی اذیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کو برداشت نہیں کر سکتے اور ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔‘



