ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی آزادی کے کئی سال بعد بھی خود کو ’انڈیا کا شہری‘ ثابت کرنے کی کوشش کیوں کرتے رہے؟

یہ معاملہ انڈیا کی پارلیمان میں بھی اٹھا جہاں چند اراکین نے بھٹو کا نام لے کر سوال اٹھایا کہ اگر ’گمراہ بیٹا‘ واپس آ جائے تو کیا حکومت انھیں انڈین شہریت دینے پر غور کرے گی جس پر انڈیا کے اس وقت کے وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اگر وہ واپس آتے ہیں تو ملک کا قانونِ شہریت ان کے معاملے کا فیصلہ کرے گا۔ یہ معاملہ کیا ہے اور بھٹو خود کو انڈیا کا شہری ثابت کرنے کی کوشش کیوں کر رہے تھے؟
