Business
حکومت کی جانب سے پالیسی فیصلوں میں تاخیر ،شوگر انڈسٹری کو 98 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا :پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن-نارتھ زون نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق چینی کی قیمتیں گذشتہ ایک سال کے عرصے میں 25 فیصد تک کم ہوئی ہیں اور شوگر سیکٹر کو بدستور مالی بحران کا سامنا ہے جس میں حکومت کی جانب سے پالیسی فیصلوں میں تاخیر کے باعث مزید شدت آئی ہے۔