ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک کشیدگی کے خاتمے کے لیے اب بھی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کے روز پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران کا دورہ کیا اور وہاں صدر مسعود پزشکیان سمیت سینیئر ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔